مرڈیشور:11/ستمبر (ایس اؤنیوز)مرڈیشور کے سمندری ساحل پرتیرنے کالطف اٹھانے سمندر میں اترکر تیرنے کے دوران سمندر کے حوالے ہورہے تین سیاحوں کوساحل پر تعینات لائف گارڈوں کے ذریعے ان کی حفاظت کرتے ہوئے کنارے پہنچانے میں کامیاب ہونے کا واقعہ پیر کی شام پیش آیا ہے۔
سمندر میں ڈوبتے ہوئے جان عافیت پائے سیاحوں کی شناخت بنگلورو کے سوری ، شری ناتھ، شوم شیکھر کے طورپر کی گئی ہے۔ یہ تمام اپنے دوستوں کے ساتھ پیر کی صبح بنگلورو سے مرڈیشور پہنچ کر مندر میں پوجا کرنے کے بعد شام میں تیرنے کے لئے سمندر میں اترنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مرڈیشور کے ساحل پر تعینات لائف گارڈ عملہ انپا ہری کانت، سبرمنیا ہری کانت، روہیت ہری کانت نے سیاحوں کی حفاظتی کارروائی میں شریک تھے۔ مرڈیشور بیچ کے سپر وائز ر نرسمہا موگیر ، سیاح دوست وجئیندر ، ہوم گارڈ یمونا نے جائے وقوع موجود رہتے ہوئے تعاون کیا۔